لاہور: وفاقی وزیر توانا ئی حماد اظہر نے کہا ہے کہ بھارت نے خطے میں اپنے دشمن ممالک کو نقصان کو پہچانے کے لیے فیٹف کو سیاسی فورم بنایا ،ہم ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ جلد نکلیں گے ۔
وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے اپنے آبائی علاقے کے دورے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آزاد کشمیر میں فیشن شو کر کے یا ہاتھ اوپر نیچے کر کے الیکشن نہیں جیتے جاسکتے ۔وراثت میں پارٹیاں لینے والے الیکشن نہیں جیت سکتے ،آزاد کشمیر کے لوگوں میں بڑا شعور ہے یہ میلہ ختم ہوگا تو آزاد کشمیر لوگ رزلٹ انکے ہاتھ میں دیں گے ۔
حما د اظہر کاکہنا تھا آزاد کشمیر میں بھی نئے پاکستان کا جھنڈا لہرائیں گے ،ہماری حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز پر ریکارڈ سبسڈی دی ہے ،یوٹیلٹی اسٹور اور عام مارکیٹ کے ریٹس میں فرق بہت زیادہ ہے اس وجہ سے یوٹیلیٹی اسٹورز کے ریٹس کو بڑھارہے ہیں ،ہمیں امید ہے کہ آئندہ آنے والے وقت میں مہنگائی پر قابو پالیں گے ۔
ہندوستان میں غربت کی شرح پاکستان سے زیادہ ہے ،پوری دنیا میں تیل کی قیمتیں بڑھنے سے صورتحال بہت سے ممالک کے کنٹرول سے باہر ہے۔