چین میں دنیا کی تیز ترین ٹرین کا آغاز ہو گیا

World, fastest train, China, westren countries, Pakistan

بیجنگ: چین نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ، 600 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی دنیا کی تیز ترین ٹرین چلا کر مغرب ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا ۔

مقامی میڈیا کے مطابق چین کی میگ لیو ٹرین نے گزشتہ روز اپنے سفر کا آغاز کیا جو ہر لحاظ سے کامیاب رہا ۔ اس حوالے سے ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین 600 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔

خیال رہے کہ دنیا کی تیز ترین ٹرین کا آغاز چین کے مشرقی صوبے شینڈونگ کے ساحلی شہر کنگڈاؤ سے کیا گیا ہے ۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ اس ٹرین کے ذریعے بیجنگ اور شنگھائی کے درمیان کا سفر جو 5 گھنٹوں پر محیط تھا وہ کم ہو کر اب ڈھائی گھنٹے کا رہ گیا ہے ۔

حکام کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی کی دنیا میں ترقی کرنے کے باعث چین دنیا کی تیز ترین ٹرین بنانے میں کامیاب ہوا ہے ۔