انتقامی کاروائیوں کے سامنے نہ پہلے جھکے نہ آئندہ جھکیں گے:مولانا فضل الرحمن 

PDM,Molana Fazlurehman,PTI,JUIF

پشاور:جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا  کہ آمرانہ دور کے مظالم ہمارا راستہ نہیں روک سکے ،ان کٹھ پتلی حکمرانوں کے انتقام کی کوئی حیثیت نہیں ،جیلوں جعلی مقدموں سے نہ کبھی پہلے ڈرے تھے اور نہ ہی کسی کے آگے جھکیں گے ۔

جے یو آئی کے رہنما موسیٰ خان نے رہائی کے بعد مولانا فضل الرحمن سے اہم ملاقات کی ،مولانا فضل الرحمن نے پارٹی رہنماکو رہائی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکمراں اتنے نااہل ہیں کہ انتقام کے نام پر اندھے ہوچکے ،قریبی دوستوں پر جھوٹے الزامات نااہل حکمرانوں پر بد نما داغ ہیں ۔

مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ انتقامی کاروائیوں کے سامنے نہ پہلے جھکے نہ آئندہ جھکیں گے ۔جھوٹے مقدمات اور جیلیں ہمارے عزم کو شکست نہیں دی سکتیں ۔