میرا کب اور کس سے شادی کرینگی ؟بالآخر میرا سچ زبان پر لے ہی آئیں 

03:48 PM, 20 Jul, 2021

لاہور :اداکارہ میرا کے چرچے تو ہمیشہ سے میڈیا میں رہے ہیں ایک دفعہ پھر میرا نے اپنی شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیکر سب کو حیران کر دیا ۔

اداکارہ میرا سے عید کے موقع پر جہاں قربانی کے جانور کا ذکر ہو ا وہیں میرا سے شادی کے پوچھے گئے سوال پر میرا نے دوٹوک الفاظ میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ کوئی اس قابل ہی نہیں کہ وہ ان سے شادی کریں ،انہوں نے کہا میری شادی میں کوئی دلچسپی نہیں ،اب کبھی شادی نہیں کرونگی ۔

میرا نے عید قربان کے موقع پر قربانی کے گوشت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ قربانی کا گوشت غریبوںمیں بانٹ دینا چاہیے ،قربانی کے گوشت کی ایک بوٹی بھی فریج میں نہیں رکھنی چاہیے ۔

ایک سوال کے جواب میں میرا کا کہنا تھا کہ اگر ان کا 25 لاکھ کا بانڈ نکل آئے تو قربانی کیلئے 5 لاکھ کا اونٹ خرید کر باقی 20 لاکھ غریبوں میں بانٹ دینگی ۔

مزیدخبریں