لاہور:محکمہ موسمیات نے عید کے دنوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کر دی ،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اوربلوچستان میں مزید بارش کا امکان ہے ۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے عید کے پہلے روز بارش کا واضح امکان موجود ہے لیکن بارش کا یہ سلسلہ دوپہر کے بعد رک جائیگا ،انہوں نے کہا مون سون بارشوں کا سلسلہ اگلے دو ہفتے تک جاری رہے گا ،دو ہفتے بعد موسم بہتر ہونا شروع ہو جائیگا ۔
ذرائع محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں بارشوں کا حالیہ سلسلہ عید کے پہلے روز تک جاری رہنے کا قوی امکان ہے جبکہ خیبر پختونخوا ،کشمیر ،گلگت بلتستان میں بھی مزید بارشوں کا امکان ہے ،ذرائع کا کہنا ہے اگر بارشوں کا سلسلہ نہ رکا تو سیلابی صورتحال اور لینڈسلائیڈنگ کا خطرہ موجود ہے ۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات ظہیر بابر کا کہنا ہے اگر بارشوں کا سلسلہ نہ رکا تو ممکن ہے پنجاب سمیت پاکستان کے دیگر صوبوں میں سیلابی صورتحال اور لینڈ سلائیڈنگ جیسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ جائے گا ۔