کینیڈا میں مسلمانوں کو محفوظ رکھنے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے: جسٹن ٹروڈو

03:01 PM, 20 Jul, 2021

اوٹاوا: کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ وہ تمام کینیڈین مسلمانوں کو یقین دلاتے ہیں کہ وہ نفرتوں سے لڑنے اور اپنی برادریوں کو محفوظ رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے ۔

کینیڈین وزیر اعظم نے گفتگو کا آغاز اسلام و علیکم جبکہ اختتام عید مبارک پر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن اپنے پیاروں کے لئے دعا کرنے ، کھانا بانٹنے اور ضرورت مندوں کے لئے ہمدردی کا اظہار کرنے کا درس دیتا ہے ۔

واضح رہے کہ سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک ، جاپان ، اٹلی ، امریکا اور کینیڈا میں عید الاضحی آج منائی جا رہی ہے ۔

عید الاضحی کے موقع پر برطانیہ میں اس بار بھی مسلم کمیونٹی منقسم ہوگئی ، بعض آج اور دیگر کل عید منائیں گے ۔

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مسلمانوں کو عید الاضحی کی مبارک باد پیش کی ۔

جاپان میں پاکستان اولمپک دستے کے ارکان نے اولمپک ولیج میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی ، نماز میں دیگر ممالک کے مسلمان کھلاڑی اور آفیشلز بھی شریک ہوئے ۔

مزیدخبریں