افغان صدارتی محل میں عیدالاضحیٰ کی نماز کے دوران راکٹ حملہ

02:18 PM, 20 Jul, 2021

کابل: افغان دارالحکومت کابل میں صدارتی محل کے قریب راکٹ حملہ ، صدارتی محل میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی جا رہی تھی ۔

افغان میڈیا کے مطابق ، حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔

افغانستان کے صدر اشرف غنی کا عیدالاضحیٰ کی نماز کے بعد خطاب میں کہنا ہے کہ طالبان نے ظاہر کر دیا کہ انہیں امن کی کوئی خواہش نہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ عید افغان فوج کی قربانیوں ، جرات کے احترام میں ان کے نام کی جاتی ہے ، ملک میں ملیشیا بنانے اور آمریت کی کوئی جگہ نہیں ۔ اگر طالبان کو امن کی کوئی خواہش نہیں تو افغان حکومت بھی اسی بنیاد پر فیصلے کرے گی ۔

مزیدخبریں