سپریم کورٹ کا فیصلہ نیب اور نام نہاد احتساب پر فردِ جرم ہے، شہباز شریف

11:24 PM, 20 Jul, 2020

لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ خواجہ برادران کے کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ قومی احتساب بیورو (نیب) اورنام نہاد احتساب پرفردِ جرم ہے۔

ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کو نیب نے احتساب نہیں بلکہ انتقام کا نشانہ بنایا تھا۔ صدر ن لیگ کا کہنا ہے کہ خواجہ برادران کی استقامت اورعزم قابل تعریف ہے۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کی  پیراگون ہاؤسنگ کیس میں ضمانت کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے۔

مزیدخبریں