بھارتی فوج کی ایل اوسی پر بلااشتعال فائرنگ، نوجوان شدید زخمی

04:45 PM, 20 Jul, 2020

راولپنڈی: بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 20 سالہ نوجوان شدید زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر آگ اور خون کا کھیل شروع کر دیا، شہری آبادی کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس کی زد میں آ کر مٹیکا گاؤں کا 20 سالہ نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔

فائرنگ کا واقعہ باگسر سیکٹر میں پیش آیا اور پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی توپوں کو خاموش کروا دیا جبکہ زخمی کو ہسپتال منتقل کر کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں