اسلام آباد: وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکٹرک کار کے اسلام آباد میں پہلے چارجنگ اسٹیشن کا آغاز کیا جا رہا ہے۔
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ الیکٹرک کار کے اسلام آباد میں پہلے چارجنگ اسٹیشن کی لانچنگ کے حوالے سے میں بہت پُرجوش ہوں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ اٹک آئل کی جانب سے فلیگ شپ چارجنگ کی سہولیات کا جناح ایونیو میں آغاز کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کا ایک اور ہدف تھا تاکہ مُلک میں ای ویہیکلز کی مستقبل کی ٹرانسپورٹ کے طور پر حوصلہ افزائی کی جا سکے۔