ڈربی: انگلینڈ میں چار روزہ انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ کے تیسرے روز فارورڈ شارٹ لیگ پر فیلڈنگ کے دوران قومی ٹیم کے کھلاڑی عابد علی کو ہیلمٹ پر گیند لگ گئی.
محمد عباس کی گیند پر حیدر علی کی شاٹ عابد علی کے ہیلمٹ پر لگی تھی‘قومی کرکٹ ٹیم کے ڈاکٹر سہیل سلیم کا کہنا ہے کہ عابد علی خیریت سے ہیں‘عابدعلی نے کن کشن کی علامات ظاہرنہیں کیں تاہم احتیاطی طور پر ان کا سی ٹی اسکین کروایا گیا، جو نارمل آیا ہے تاہم عابد علی کو باقی ماندہ میچ کے لیے آرام دے دیا گیا ہے.
انہوں نے کہاکہ وہ بدھ سے دوبارہ ٹریننگ کا آغاز کردیں گے۔اس سے قبل دورہ انگلینڈ پر موجود قومی کرکٹ ٹیم میں شامل نوجوان بلے باز خوشدل شاہ 3ہفتوں کیلئے میدان سے باہر ہوگئے کیونکہ ڈربی شائر میں ہفتے کے روز نیٹ سیشن میں بیٹنگ کرتے ہوئے گیند لگنے سے بائیں ہاتھ کے بلے باز کابائیں ہاتھ کا انگوٹھا ٹو ٹ گیاتھا،وہ دوسرے 4روزہ انٹراسکواڈ میچ میں شریک نہیں ہونگے۔