لاہور:خوبرواداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ قسمت پر بھی یقین ہے لیکن اس سے پہلے محنت کرنے کی قائل ہوں ، بڑی سکرین پر جب بھی اچھے کردار کی پیشکش ہوئی ضرور کام کروں گی ۔
نیلم منیر نے کہا کہ انسان کی زندگی میں قسمت کا بھی بڑاعمل دخل ہوتا ہے اورمیرا اس پر یقین ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ میں محنت اور لگن سے کام کرنے کی بھی قائل ہوں کیونکہ اس کا پھل آپ کوضرور ملتا ہے ۔ ایسا نہیں ہو نا چاہیے کہ انسان محنت نہ کرے اور سب کچھ قسمت پر ڈال دے ۔
نیلم منیر نے کہا کہ بڑی سکرین کا تجربہ کامیاب رہا ہے اور جب بھی دوبارہ اچھے کردار کی پیشکش ہوئی تو ضرور کام کروں گی ،میں کسی خاص کردار کی اپنے اوپر چھاپ نہیں لگنے دینا چاہیے ۔