شاید خدا کی ذات نے مجھے کسی مقصد کےلئے دوسری زندگی عطا کی ہے ‘ روبی انعم

11:04 AM, 20 Jul, 2020

لاہور:نامور اداکارہ روبی انعم نے کہا ہے کہ مجھے لوگوں کی دعائیں لگ گئی ہیں اور شاید خدا کی ذات نے مجھے کسی مقصد کےلئے دوسری زندگی عطا کی ہے ،جب تک میرا دوسرا ٹیسٹ نہیں ہو جاتا میرے لئے دعاﺅں کا سلسلہ رکنا نہیں چاہیے بلکہ مجھے میری آخری سانس اورمرنے کے بعد بھی دعاﺅں کی ضرورت ہو گی ۔

روبی انعم نے کہا کہ علالت کے دوران میرے عزیز وا قارب ، دوستوں اور پرستاروں نے جس طرح میرے لئے دعائیں کیں میں ان کی شکر گزار ہوں ۔

میری اپیل ہے کہ میرے لئے دعاﺅں کا سلسلہ رکنا نہیں چاہیے کیونکہ یہ دعائیں ہی میری زندگی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کی ہدایت پر مکمل آرام کر رہی ہوں اور دوبارہ ٹیسٹ کے بعد آئندہ کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کروں گی۔

مزیدخبریں