قبائلی اضلاع الیکشن : آزاد امیدواروں کو برتری حاصل ، پی ٹی آئی کا دوسرا نمبر

11:46 PM, 20 Jul, 2019

پشاور: قبائلی اضلاع میں صوبائی اسمبلی کی 16 جنرل نشستوں پر انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہو گیا۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنا شروع ہو گئے جن کے مطابق  آزاد امیدواروں کو برتری حاصل ہے جبکہ حکمران جماعت تحریک انصاف دوسرے نمبر پر ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق،پی کے 100 میں تحریک انصاف کے انور زیب خان 8417 ووٹ لیکر آگے ہیں جبکہ جماعت اسلامی کے وحید گل 6338 ووٹ کیساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ پی کے 101 باجوڑ ایجنسی میں جماعت اسلامی کے صاحبزادہ ہارون الرشید 7109 جبکہ اے این پی کے لعلی شاہ 5201 کیساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

 

پی کے 103 میں اے این پی کے نثار مہمند 10314 کیساتھ آگے تحریک انصاف کے رحیم شاہ 10092 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔ پی کے 104 مہمند ایجنسی میں آزاد امیدوار عباس الرحمن 7138 ہزار سے زائد ووٹ لیکر آگے ہیں جبکہ جے یو آئی (ف) کے عارف حقانی 5426 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

 

پی کے 105 خیبر ایجنسی میں آزاد امیدوارشفیق آفریدی 18135 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، آزاد امیدوار شیر مت خان 6767 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہے۔ پی کے 106 میں آزاد امیدوار بلاول آفریدی 5399 لیکر آگے جبکہ آزاد امیدوار خان شیر آفریدی 3428 کیساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

 

پی کے 107 خیبر ایجنسی میں آزاد امیدوار شفیق آفریدی 10 ہزار ووٹ لیکر آگے جبکہ آزاد حمید اللہ جان 8 ہزار 199 ووٹ کیساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ پی کے 108 ضلع کرم ایجنسی میں جے یو آئی (ف) کے محمد ریاض 8901 سے زائد ووٹ لیکر آگے ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر آزاد امیدوار ملک محمد جمیل 7096 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

 

 پی کے 109 میں تحریک انصاف کے سیّد اقبال میاں 12589 ووٹ لیکر آگے ہیں، آزاد امیدوار عنایت علی 7816 لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔ پی کے 110 اورکزئی ایجنسی میں آزاد امیدوار غزن جمال 11651 ہزار سے زائد ووٹ لیکر آگے جبکہ پی ٹی آئی کے شعیب حسن7651 ووٹ دوسرے نمبر پر ہے۔ پی کے 112 شمالی وزیرستان میں آزاد امیدوار میر کلام خان 5559 ووٹ لیکر آگے جبکہ جے یو آئی ف کے صدیق اللہ 4033 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی کے 113 جنوبی وزیرستان میں میں جے یو آئی (ف) کے حافظ عصام الدین 1632 لیکر آگے آزاد امیدوار قیوم شیر 1170 ووٹ کیساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ پی کے 114 میں پاکستان تحریک انصاف کے نصیر اللہ خان 6278 ووٹ کیساتھ آگے ہیں جبکہ آزاد امیدوار 4952 ووٹ کیساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ پی کے 115 میں پی ٹی آئی کے عابد رحمن 3797 ووٹ لیکر آگے جبکہ جے یو آئی ف کے شعیب آفریدی 2302 ووٹ کیساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

 

مزیدخبریں