سلیکٹڈ بھی دورہ امریکا کے وفد میں شامل ہے ناں ؟ مریم نواز

 سلیکٹڈ بھی دورہ امریکا کے وفد میں شامل ہے ناں ؟ مریم نواز
کیپشن: Image Source: Pmln Twitter Account

لاہور: مریم نواز نے وزیر اعظم کے دورہ امریکا پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ‏ سیلیکٹڈ بھی امریکا کے وفد میں شامل ہے نا؟ ‏عوام کا وزیراعظم ہوتا تو وفد کا سربراہ بن کے وفدکی قیادت کرتا ۔

 

تفصیلات کے مطابق ، پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنی ایک طنزیہ ٹویٹ کرتے ہوئے پوچھا کہ‏ سیلیکٹڈ بھی دورہ امریکا کے وفد میں شامل ہے نا؟مریم کا کہنا تھا کہ ‏جینا ذلت سے ہو تو اس مرنا اچھا ، ایسے اقتدار سے قید اچھی، ‏اب تو سکھا پڑھا کر سامنے بٹھا دینے کے دن بھی گئے۔

 

انہوں نے وزیر اعظم عمران خان تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دنیا بھی جانتی ہے کہ سیلیکٹڈ سے بات کرنے کا فائدہ نہیں۔ اسکی حیثیت ایک کٹھ پتلی سے زیادہ کچھ بھی نہیں ہے ۔