ابوظبی:خارجہ امور اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر عزت مآب شیخ عبد اللہ بن زاید آل نھیان سے فن لینڈ کے وزیر خارجہ ، پیکا ہاوسٹو نے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق فن کے وزیر خارجہ پیکا ہاوسٹو نے دورہ متحدہ عرب امارات کے دوران اماراتی وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان سے ملاقات کی ہے جس کے دوران دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں حکام نے دو طرفہ مفادات کے کئی ایک امور کا جائزہ لیا ، علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ہونے والی پیش رفتوں پر بات چیت کی۔
شیخ عبداللہ نے فن لینڈ کے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے دونوں ممالک کے عوام کے بہترین مفاد میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔
اس موقع پر ہاوسٹو نے دونوں دوست ممالک کے درمیان مضبوط ، تعمیری تعلقات اور کئی ایک شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کی خواہش ظاہر کیا۔