جدہ : ایران سے کشیدگی میں اضافے کے بعد امریکہ نے سعودی عرب میں فوج تعینات کرنے کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت ایک سعودی فضائی اڈے پر امریکی بیس قائم کیا جائے گا جہاں پیٹریاٹ میزائل بھی تعینات کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق سعودی بادشاہ شاہ سلمان نے امریکہ کو سعودی عرب میں اپنی فوج بھیجنے کی اجازت دے دی ہے جس کے تحت پانچ سو فوجیوں کی نگرانی کے سلسلے میں امریکہ اپنا پیٹریٹ میزائل سسٹم بھی فضائی اڈے پر نصب کرے گا جوکہ کسی بھی خطرے کے صورتحال میں دشمن کو نقصان پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہے .
امریکی افواج سمندری راستوں کی نگرانی اور سیکیورٹی کے لیے بھی فرائض انجام دیں گی ، یہ دوسرا موقع ہے کہ سعودی عرب امریکی افواج کی میزبانی کر رہا ہے اس سے قبل امریکہ نے اس وقت اپنی افواج سعودی سرزمین پر اتاری تھیں جب عراق نے کویت پر حملہ کر دیا تھا ۔