لاہور: میاں اسلم اقبال نے کہا کہ تمام افسران کےصوابدیدی اختیارات ختم کردئیے گئے ،پسندناپسندکی بنیادپرزمینیں الاٹمنٹ ختم ہو گئی، زمینوں کی الاٹمنٹ کےحوالےسےپالیسی بنادی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ،صوبائی وزیراطلاعات میاں اسلم اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تمام افسران کےصوابدیدی اختیارات کوختم کردیاگیاہے،پسندناپسندکی بنیادپرزمینیں الاٹ کی جاتی رہیں،زمینوں کی الاٹمنٹ کےحوالےسےپالیسی بنادی گئی۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ بارشوں سےقیمتی جانوں کےضیاع،نقصانات کےازالےکیلئےپیکج کااعلان کر دیا گیا۔ صوبائی کابینہ نےپولیس کےمنجمدالاؤنس بحال کرنےکی منظوری دیدی ہے۔