بہترین جیون ساتھی کی تلاش ہے، اداکار عمران عباس

02:27 PM, 20 Jul, 2019


اسلام آباد :پاکستانی اداکار عمران عباس نے کہا ہے کہ وہ شادی کرنا چاہتے ہیں لیکن انہیں ابھی بہترین جیون ساتھی کی تلاش ہے۔

عمران عباس نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ ان کے والدین نے ابھی تک ان کی کوئی بھی فلم نہیں دیکھی وہ بہت سادہ ہیں اور وہ لالی وڈ، بالی وڈ اور ہالی وڈ کے متعلق زیادہ نہیں جانتے لہذا میری کوشش ہوتی ہے کہ گھر میں اپنی پیشہ وارانہ زندگی کے متعلق بات نہ کروں۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وہ شادی کرنا چاہتے ہیں لیکن انہیں ابھی بہترین جیون ساتھی کی تلاش ہے۔

مزیدخبریں