چوہدری شوگر ملزکیس:نواز شریف کے بھتیجے یوسف عباس نیب میں طلب

01:04 PM, 20 Jul, 2019

لاہور:قومی احتساب بیورو(نیب)نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور مسلم لیگ نون کے صدر میاں شہباز شریف کے بھتیجے یوسف عباس شریف کو 23 جولائی کو طلب کر لیا۔

نیب لاہور نے یوسف عباس کو چوہدری شوگر ملز کی تحقیقات کے لیے 23 جولائی کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے۔

قومی احتساب بیورو لاہور نے یوسف عباس کو تمام ریکارڈ اپنے ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے۔

نیب نے ان سے یہ بھی کہا ہے کہ 800 ملین کے قرضے کی تفصیلات, چوہدری شوگر ملز میں ان کے کتنے شیئرز ہیں، انہوں نے کتنا قرضہ لیا، کتنی رقم ٹی ٹی کے ذریعے وصول کی یہ تمام تفصیلات فراہم کی جائیں۔

مزیدخبریں