عاطف کے پہلے البم’جل پری‘ کو 15سال مکمل

12:58 PM, 20 Jul, 2019

لاہور :پاکستان سمیت بھارت بھر میں مشہور گلوکار عاطف اسلم کے پہلے البم ’جل پری‘ کو 15سال مکمل ہو گئے۔

عاطف اسلم نے انسٹاگرام پر ’جل پری‘ کا کور فوٹو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بہت خوشی ہو رہی ہے کہ ان کے پہلے البم کو 15سال مکمل ہو گئے ہیں۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’ابھی کل ہی کی بات تھی جب لمبے سفر پر سائڈ اے اور بی والی کیسٹ استعمال ہوتی تھی اور آج کے بارے میں بات نہ کریں۔

انہوں نے اتنے پیار پر اپنے مداحوں اور اپنی ٹیم کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اتنا اچھا میوزک انہیں دیا۔

مزیدخبریں