لندن: ایران کے انقلابی گارڈز نے آبنائے ہرمز میں برطانوی تیل بردار بحری جہاز قبضے میں لے لیا۔ جہاز پر بین الاقوامی بحری قوانین کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
ٹینکر کے سوئیڈش مالک نے اقدام کو جہاز پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عملے سے رابطہ نہیں ہو رہا۔ جہاز کو ایران کی طرف لے جایا جا رہا ہے۔
برطانوی وزیر خارجہ جیرمی ہنٹ کہتے ہیں گلف میں دو برطانوی جہازوں پر قبضہ ک رلیا گیا ہے جو ناقابل قبول اور انتہائی تشویش کی بات ہے۔
ادھر امریکا نے مذمت کی ہے اور کہا کہ ایران تشدد کو فروغ دے رہا ہے۔ صورت حال پر برطانیہ سے رابطے میں ہیں۔