پلے بوائے ماڈل سکینڈل ، ایف بی آئی نے ٹرمپ کی خفیہ کال ریکارڈنگ حاصل کرلی

11:45 PM, 20 Jul, 2018

نیویارک : ایف بی آئی نے پلے بوائے ماڈل کو رقم دینے کے سکینڈل پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے ذاتی وکیل کوہن کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو کی ریکارڈنگ حاصل کر لی ۔

تفصیلات کے مطابق امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے پلے بوائے ماڈل کو رقم دینے کے سکینڈل پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے ذاتی وکیل کوہن کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو کی ریکارڈنگ حاصل کر لی۔

یہ بھی پڑھیئے:ٹرمپ نے پیوٹن کو دورہ امریکہ کی دعوت دے دی
 
 
امریکی میڈیا میں اس کو ایف بی آئی کی جانب سے بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے اور غالب گمان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شاید اس سکینڈل کا یہ ڈراپ سین ہو۔

ایف بی آئی نے ٹیلی فونک ریکارڈنگ ڈونلڈ ٹرمپ کے ذاتی وکیل کے دفتر پر چھاپے کے دوران حاصل کی ، کوہن کو کچھ عرصہ قبل ٹرمپ کے ذاتی وکیل کی حیثیت سے ہٹا دیا گیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے پرسنل اٹارنی روڈی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایف بی آئی نے کوہن کے دفتر سے ٹیلی فونک ریکارڈنگ حاصل کی ہے۔

مزیدخبریں