اسلام آباد: مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہی نے کہا ہے کہ اگر مسلم لیگ (ن) سے نواز شریف اور شہباز شریف کو نکال دیا جائے تو پھر پی ایم ایل (این) کی سربراہی سنبھال لیں گے۔
نواز شریف ختم نبوت کے معاملے پر اللہ کی پکڑ میں آیا ہے مریم نواز کبھی بھی بے نظیر بھٹو نہیں بن سکتی ہے کیونکہ اس پر کرپشن اور جھوٹ کے کوئی الزامات نہیں تھے جو آج مریم نواز پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ نیشنل اسمبلی کی سیٹ کیلئے گجرات ،تلہ گنگ اور صوبائی سیٹ کے لئے انتحابات میں حصہ لے رہے ہیں 2013 میں مسلم لیگ (ق) دھاندلی کی وجہ سے نہیں جیت سکی تھی اور اس حوالے سے ہم عمران خان کے بھی ساتھ تھے کیونکہ افتخار چوہدری نے بڑی دھاندلی کرکے ہم سب کی امیدوں پر پانی پھیر دیا تھا۔
یہ خبر بھی پڑھیں:ن لیگ اور پی پی پی کے کرپٹ رہنماوں کیساتھ انتخابی اتحاد ناممکن ہے: عمران خان
پرویز الہیٰ نے مزید کہا کہ وہ ایک صورت میں مسلم لیگ (ن) کی سربراہی کو سنبھال سکتے ہیں اگر نواز شریف اور شہباز شریف دونوں کو (ن) لیگ سے نکال دیا جائے پرویز الہی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مریم نواز کا سیاست میں کوئی تجربہ بھی نہیں ہے وہ کبھی بھی بے نظیر نہیں بن سکتی ہے کیونکہ بے نظیر نے اپنے والد سے سیاست سیکھی اور پھر بی بی کی اپنی بھی بڑی سیاست میں جدوجہد تھی اسکے علاوہ مریم نواز پر جو آج جھوٹ اور کرپشن کے الزامات ہیں وہ بے نظیر پر کبھی بھی نہیں تھے۔
یہ خبر بھی پڑھیں:حکومت میں آکر ریاست اور اداروں کو مضبوط کرینگے :عمران خان
پرویز الہی نے نواز شریف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف ختم نبوت کے قانون میں ترمیم کی وجہ سے اللہ کی پکڑ میں آئے ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں