ٹور ڈی فرانس:سلواکیہ کے سائیکل سوار پیٹر سیگن نے 13واں مرحلہ اپنے نام کر لیا

ٹور ڈی فرانس:سلواکیہ کے سائیکل سوار پیٹر سیگن نے 13واں مرحلہ اپنے نام کر لیا
کیپشن: image by facebook

پیرس : سلواکیہ کے پیٹر سیگن نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا 13واں مرحلہ اپنے نام کر لیا ، برطانوی سائیکل سوار جیرائنٹ تھامس کی مجموعی برتری حاصل ہے۔

تفصیلات کے مطابق سلواکیہ کے سائیکل سوار پیٹر سیگن نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا 13واں مرحلہ اپنے نام کر لیا ، برطانیہ کے سائیکل سوار جیرائنٹ تھامس کو ریس میں مجموعی طور پر برتری حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:چوتھا ون ڈے: پاکستان نے زمبابوے کو 244 رنز سے شکست دیدی
 
 
سلواکین سائیکل سوار نے 169.5کلومیٹر پر محیط 13ویں مرحلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن سمیٹی ۔

فاتح سائیکل سوار نے اب تک ریس کے 13 مرحلوں میں یہ تیسری فتح سمیٹی ہے ، انھوں نے ریس کے تین مرحلوں میں کامیابی حاصل کی ہے ۔