پیپلز پارٹی کا انتہا پسندی اور دہشت گردی کیخلاف مؤقف واضح ہے: بلاول بھٹو

پیپلز پارٹی کا انتہا پسندی اور دہشت گردی کیخلاف مؤقف واضح ہے: بلاول بھٹو
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

لاہور: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا انتہا پسندی اور دہشت گردی کیخلاف مؤقف واضح ہے، پیپلز پارٹی کے مقابلے میں دیگر جماعتیں کنفیوژ ہیں، دہشت گردی اور انتہا پسندی کے معاملے پر ریڈ لائن ہونی چاہئیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں:تحریک لبیک کی خاتون امیدوار نے پوسٹر پر تصویر کی جگہ پتلا لگا دیا
 
 لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے الزام عائد کیا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف نے اُن کے خلاف کالعدم تنظيموں سے اتحاد کیا۔ بی بی کا وعدہ نبھانا میری زندگی کا مشن ہے، کمزور جمہوریت بھی آمریت سے بہتر ہے۔ انتخابی عمل پر کچھ تحفظات ہیں، مگر ہم میدان میں ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں:کیا سمندر پار پاکستانی ووٹ ڈال سکیں گے؟ اہم خبر
 

انہوں نے مزید کہا کہ میں جہاں جہاں گیا لوگ باہر نکلے ہیں، لوگوں سے جو رسپانس ملا، الیکشن جیتیں یا ہاریں کوئی فرق نہیں پڑتا، جمہوریت کیلئے ہمیں اپنا یہ سفر جاری رکھنا ہے۔ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ وفاق کی سیاست کی ہے اور کرے گی۔ یہ وقت ایشوز کی سیاست ہے، لوگوں کو سمجھ آ رہی ہے۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں