پاک فوج ،بحریہ نے اور سابق کرکٹرز نے فخرزمان اور دیگر کھلاڑیوں کی بیٹنگ کو سراہا

06:25 PM, 20 Jul, 2018

لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کی شاندار کارکردگی نے قوم کو خوش کر دیا.پاک فوج ،پاک بحریہ اور سابق کرکٹرز نے فخرزمان اور دیگر کھلاڑیوں کی بیٹنگ کو سراہا . عمران خان ،شاہد آفریدی سمیت سابق کھلاڑی بھی بیٹنگ لائن کی فارم سے مطمئن ہو گئے۔فخر زمان کا ون ڈے میں ڈبل سنچری کرنا زبردست کارنامہ قرار دیا۔


 ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفورکا ٹویٹ کرتے ہوئے ویل ڈن فخر زمان کہا،

نیول چیف کی بھی فخرزمان کوڈبل سنچری بنانےپرمبارکباد پیش کی ۔ایڈمرل ظفرمحمودعباسی کا کہنا ہے ماضی میں پاک بحریہ کاحصہ رہنےوالےفخرزمان قومی اثاثہ ہیں۔
سابق کرکٹرز کی جانب سے بھی فخر زمان اور ٹیم کو مبارکباد دی ،لیجنڈ کرکٹر عمران خان نے ٹیم سے مجموعی طور پر عمدہ کارکردگی کی توقع کا بھی اظہارکیا۔

یہ بھی پڑھیں:فخر زمان اور امام الحق نے ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا
   

بوم بوم شاہد آفریدی کا کہنا ہے فخر زمان ورلڈ کلاس اوپنر بن رہے ہیں.

دیگر سیاسی شخصیات اور کرکٹرز نے بھی ٹیم کیلئے نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہارکیا۔

خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے زمبابوے کیخلاف چوتھے میچ میں کئی ورلڈ ریکارڈ پاش پاش کیے ہیں جہاں فخر زمان ون کرکٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے پاکستان کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں وہیں قومی ٹیم کے اوپنرز نے بھی ون ڈے کرکٹ میں سب سے بڑی 304 رنز شراکت داری بھی قائم کی ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں