لاہور: ایف بی آر نے ماڈل اداکارہ صبا قمر سے ریکوری کر لی۔ صبا قمر نے 3 لاکھ 62 ہزار روپے ایف بی آر کو جمع کروا دیئے۔ اداکارہ صبا قمر کا انکم ٹیکس سال 2014 ، 2015 کا آڈٹ کیا جارہا تھا۔
یہ خبر بھی پڑھیں:کیا سمندر پار پاکستانی ووٹ ڈال سکیں گے؟ اہم خبر
ایف بی آر نے صبا قمر کی تمام سفری معلومات ایف آئی اے سے حاصل کی تھیں۔ ایف بی آر نے صبا قمر سے تین لاکھ باسٹھ ہزار روپے کی ریکوری کر لی، اداکارہ کو ٹیکس کی عدم ادائیگی پر پراپرٹی ضبط کرنے کا نوٹس بھی بھیجا گیا تھا اور ایف بی آر نے 2014ء اور 2015 ء کے انکم ٹیکس آڈٹ کے دوران اداکارہ و ماڈل سے اثاثوں کی تفصیلات مانگی تھیں، ایف آئی اے سے صبا قمر کی سفری معلومات بھی طلب کی گئیں تھیں۔ آمدنی اور ٹیکس میں فرق پر اداکارہ کو بقایا جات جمع کرانے کا پروانہ بھیجا گیا تھا۔
یہ خبر بھی پڑھیں:تحریک لبیک کی خاتون امیدوار نے پوسٹر پر تصویر کی جگہ پتلا لگا دیا
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں