بلاوائیو : قومی ٹیم کے اوپنر بلے باز فخر زمان نے پاکستانی کرکٹ میں تاریخ رقم کر دی۔ ڈبل سنچری بنا کر سعید انور کا ریکار ڈ توڑ ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق کوئنز سپورٹس کلب میں کھیلے جارہے میچ میں اوپننگ بلے باز فخر زمان اور امام الحق نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 304 رنز بنائے جو پہلی وکٹ پر شراکت کا نیا عالمی ریکارڈ ہے۔تاہم اس کے ساتھ ہی قومی ٹیم کے بلے باز فخر زمان نے ون کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 210ناٹ آؤٹ رنز بنا کر تاریخ رقم کر ڈالی۔ فخر زمان نے اپنی ڈبل سنچری 148 گیندوں پر مکمل کی ۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔فخر زمان اور امام الحق نے ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا
اس سے قبل یہ ریکارڈ پاکستانی بلے باز سعید انور کے پاس تھے جو 194 رنز کے ساتھ پاکستانی بلے بازوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر تھے تاہم اب فخر زمان کی جانب سے ڈبل سنچری کے بعد یہ ریکارڈ فخر زمان کے پاس جا چکا ہے۔