بھارتی نوبیاہتا دلہن نے بس سٹیشن پر اپنے شوہر کی پٹائی کردی

03:37 PM, 20 Jul, 2018

نئی دہلی:بھارتی ریاست تلنگانہ میں نوبیاہتا دلہن کے ہاتھوں بس سٹیشن پر اپنے شوہر کی پٹائی ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:مریم نواز کو اڈیالہ جیل سے سہالہ ریسٹ ہاؤس منتقل کرنے کا فیصلہ

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 20 سالہ شوہر نے مار سے بچنے کے لئے پہلے بھاگ جانے کی کوشش اور پھر دل کا دورہ پڑنے کا ناٹک کیا تاہم اس کی کوئی کوشش کامیاب نہ ہوسکی اور بالآخر بس سٹیشن پر موجود لوگوں نے دونوں کو پکڑ کر قریبی تھانے پہنچا دیا۔ رپورٹ کے مطابق 22 سالہ دلہن کی یہ دوسری شادی تھی۔

پہلی شادی کے بعد ایک بچے کی ماں بننے کے بعد اس کی خاوند سے علیحدگی ہو چکی تھی کہ اس دوران اس کی اپنے سے دو سال چھوٹے نوجوان سے دوستی ہو گئی جس کے بعد دونوں سے شادی کرلی۔

یہ بھی پڑھیں:کرپشن کے الزامات پر احسن اقبال نے ابرار الحق کو لیگل نوٹس بھیج دیا

شادی کے پانچویں دن دونوں میاں بیوی قریبی سائیں بابا بس سٹیشن پر گاڑی کے انتظار میں بیٹھے تھے کہ اچانک بیوی کی نظر اپنے خاوند کے بازو پر کسی اور لڑکی کے نام کے بنے ٹیٹو پر پڑی جس پر فوری اشتعال میں آکر اس نے خاوند کے گال پر تھپڑ جڑ دیا اور بعد ازاں اس کی مار سے بچنے کی ساری کوششیں ناکام بناتے ہوئے سب کے سامنے اس کی خوب مرمت کر ڈالی۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں