پشاور: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تمام مشکل حالات کے باوجود ہماری انتخابی مہم جاری ہے اور پنجاب میں نگران حکومت پی ٹی آئی کے احکامات پر عمل کر رہی ہے جبکہ الیکشن کمیشن خاموش تماشائی بنا بیٹھا ہے۔ نگران پنجاب حکومت اور پی ٹی آئی میں کوئی فرق نہیں۔
مزید پڑھیں: انسداد دہشتگردی عدالت میں راؤ انوار کی ضمانت منظور
ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے جبکہ دہشت گردی اور انتہا پسندی ختم کرنے کے لئے آخری حد تک جانا ہو گا۔
انہوں نے کہا نواز شریف کی آمد پر سیکڑوں کارکنوں کو گرفتار کیا گیا اور ان کی آمد پر پورا شہر امڈ آیا جبکہ سڑکوں پر جگہ نہیں تھی۔
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کل لاہور میں عمران خان کی ریلی میں لوگ نہیں تھے اور ان کے جلسوں میں کرسیاں خالی ہوتی ہیں۔ عمران خان کوبہتان خان اس لیے کہتا ہوں کہ وہ جھوٹ بولتے ہیں اور اب خان صاحب یہ کہہ سکتے ہیں کہ لاہور کو پشاور جیسا بناؤں گا؟۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ شفاف انتخابات ہوئے تو پنجاب، وفاق اور خیبرپختونخوا میں حکومت بنائیں گے اور پاکستان کو ترکی اور ملائیشیا کی طرح بنا دیں گے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں