حافظ آباد(محمد زاہد منیر نیو جلال پور بھٹیاں) حافظ آباد میں بااثر شخص کی فائرنگ سے خواجہ سرا جاں بحق ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق حافظ آباد کے علاقے چینیانوالی میں شادی کی تقریب میں ڈانس کے دوران بااثر شخص نے فائرنگ کر دی۔ جس کے نتیجے میں گولی لگنے سے ثانیہ نامی خواجہ سرا موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا ۔
پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ، واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ تاہم ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔دوسری جانب خواجہ سرا نے افسوسناک واقعے کی مذمت کرتے ہوئے چیف جسٹس سے انصاف کی اپیل کی ہے۔مقامی خواجہ سراوں نےنعش تھانہ ونیکے سامنے رکھ کر احتجاج کیاایس ایچ او کا کہنا ہے کے مقدمہ پہلے سے درج ہے اور ملزم ضمانت پر ہے ۔