حافظ آباد: جوں جوں الیکشن کی تاریخ نزدیک قریب آرہی ہے انتخابی امیدواروں کی زبان پھسلنے کا سلسلہ بھی جاری ہے جبکہ کچھ امیدواروں کی جانب سے تو انتہائی اعتراضات پر مبنی کلمات بھی ادا کئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں:مریم نواز کو اڈیالہ جیل سے سہالہ ریسٹ ہاؤس منتقل کرنے کا فیصلہ
جن میں سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک،پی ٹی آئی کے امیدوار اشرف رند،ن لیگ کی امیدوار سائر ہ افضل تارڑ ،پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خا ن اور سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق قابل ذکر ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ الیکشن کمپین کی وجہ سے کافی پریشان دکھائی دے رہی ہیں گزشہ دنوں زبان سے اللہ تعالی ٰ کے بارے میں نکالے جانے والے کلمات کے بعد سائرہ افضل تارڑ کی اور ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس میں وہ خطاب کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ " اگر میں الیکشن نہ جیتی تو گھر بیٹھ جاؤں گی اور اپنے بیوی اور بچوں کی خدمت کروں گی "، تاہم خطاب کے دوران انہوں نے کمال انداز میں اپنی غلطی کو درست کرتے ہوئے اپنے اگلے جملوں میں خاوند کا لفظ ڈال لیا ۔
یہ بھی پڑھیں:کرپشن کے الزامات پر احسن اقبال نے ابرار الحق کو لیگل نوٹس بھیج دیا
خیال رہے کہ عام انتخابات 2018 کی پولنگ 25 جولائی بروز بدھ کو ہوگی جبکہ پی ٹی آئی اور ن لیگ میں کانٹے کے مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔
سائرہ افضل تارڑ نے کیا کہا ویڈیو دیکھیں ۔۔۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں