چمن:مال روڈ پر دھماکہ،فائرنگ سے متعدد افراد زخمی،ہسپتال منتقل

01:43 PM, 20 Jul, 2018

چمن:مال روڈ پر دھماکے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق چمن میں مال روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ ڈاکٹروں کی چھٹیاں منسوخ کرکے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی  جبکہ علاقے کو سکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مریم نواز کو اڈیالہ جیل سے سہالہ ریسٹ ہاؤس منتقل کرنے کا فیصلہ

طبی عملے کو بھی ہسپتالوں میں طلب کرلیا گیا ہے۔ہسپتالوں میں زخمیوں کے لئے خون کے عطیات کی اپیل کردی گئی ہے۔دھماکے کے وقت قریبی مسجد میں نماز جمعہ ادا کی جارہی تھی۔

بارڈر کے اطراف میں سکیورٹی کو سخت کردیا گیا ہے۔دھماکے کے بعد فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ دھماکے سے کئی دکانوں میں آگ بھڑک اٹھی.بارودی مواد سڑک کنارے کھڑی موٹر سائیکل میں نصب تھا۔

یہ بھی پڑھیں:کرپشن کے الزامات پر احسن اقبال نے ابرار الحق کو لیگل نوٹس بھیج دیا

ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز علاقے کا معائنہ کررہے ہیں جبکہ دھماکے سے 10 سے زائد دکانوں کو نقصان پہنچا ہے اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں