’منا بھائی‘ کے نئے سیکوئل میں سرکٹ کا کردار ارشد وارثی کی جگہ رنبیر کپور کریں گے

01:33 PM, 20 Jul, 2018

ممبئی:بالی ووڈ فلم ’سنجو‘ میں اپنی اداکاری کا لوہا منوانے والے رنبیر کپور نے معروف اداکار ارشد وارثی کی فلم ’منا بھائی‘ کے نئے سیکوئل سے چھٹی کرادی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنبیر کپور کے کیریئر کو نئی روح پھونکنے والے معروف ہدایتکار راجکمار ہیرانی مشہور زمانہ فلم ’منا بھائی‘ کے تیسرے سیکوئل بنانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور اس حوالے سے فلم کے نئے سیکوئل میں سرکٹ کا کردار ادا کرنے والے ارشد وارثی کی جگہ اس بار رنبیر کو شامل کرنے کا فیصلہ کیاجارہا ہے۔

فلم میکرز نے رنبیر کی بڑھتی مقبولیت اور سنجے دت کے ساتھ ان کی زبردست کیمسٹری کے پیش نظر اداکار کو مشہور کردار سرکٹ کے لئے کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے واضح رہے کہ اداکار رنبیر کپور ان دنوں فلم ’براہماسترا‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کے بعد وہ یش راج کے بینر تلے بننے والے فلم ’شمشیرا‘ میں سنجے دت کے ساتھ ڈاکو کے روپ میں نظر آئیں گے۔

مزیدخبریں