عابد باکسر کی 10 مقدمات میں ضمانت منظور

12:47 PM, 20 Jul, 2018

لاہور: لاہور کے بدنام زمانہ گینگسٹر سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کی 10 مقدمات میں ضمانت منظور کر لی گئی ہے.ذرائع کے مطابق عابد باکسر لاہور کی سیشن عدالت میں پیش ہو گئے۔ ان کو سیشن جج رحمت علی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے عابد باکسر  کی قتل اقدام قتل سمیت دس مقدمات میں 4 اگست تک عبوری ضمانتیں منظور کیں۔

عدالت نے قتل کے 3 اور ڈکیتی کے 2 مقدمات میں ضمانت ایک لاکھ روپے کے مچلکوں پر منظور کی۔

مزید پڑھیں: انسداد دہشتگردی عدالت میں راؤ انوار کی ضمانت منظور

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ مجھے اپنے ملک آنے پر انتہائی خوشی ہے اور میں تمام چیزیں کھول کر قوم کے سامنے رکھوں گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کس نے کہا کہ میں فروری سے پاکستان میں ہوں۔

خیال رہے گزشتہ روز عابد باکسر ایک ویڈیو بیان سامنے آیا ہے جس میں اس نے الزام لگایا کہ سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف اس کے ماموں سے بچا باغ نامی رقبہ خریدنا چاہتے تھے۔ مرضی کی قیمت طے نہ پائی تو انہوں نے جھوٹا مدعی بنا کر ماموں کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں