ن لیگ کی ریلی میں لاکھوں نہیں صرف10 ہزار لوگ تھے،حسن عسکری

12:11 PM, 20 Jul, 2018

لاہور:نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری نے کہا ہے کہ نواز شریف کی واپسی پر (ن) لیگ کی ریلی میں لاکھوں نہیں صرف10ہزار لوگ تھے۔ ریلی کا راستہ نہیں روکا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:مریم نواز کو اڈیالہ جیل سے سہالہ ریسٹ ہاؤس منتقل کرنے کا فیصلہ

ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جب نوازشریف واپس آئے تو شہباز شریف کی ریلی کو کسی بھی جگہ پر نہیں روکا گیا نہ ہی کنٹینر لگا کر راستے بند کئے گئے۔ ریلی جہاں تک جا سکی وہاں تک گئی۔

یہ بھی پڑھیں:کرپشن کے الزامات پر احسن اقبال نے ابرار الحق کو لیگل نوٹس بھیج دیا

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا یہ دعویٰ غلط ہے کہ لاہور کی سڑکوں پر لاکھوں لوگ تھے۔ 10سے15ہزار لوگ تھے۔ انہوں نے کہا کہ میری شہباز شریف اور عمران خان سے کبھی ملاقات نہیں ہوئی۔ نواز شریف سے ایک دو بار ملاقات ہوئی ہے۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں