مریم نواز کی سہالہ ریسٹ ہاؤس منتقلی مؤخر

10:39 AM, 20 Jul, 2018

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی اڈیالہ جیل سے سہالہ ریسٹ ہاؤس منتقلی عارضی طور پر مؤخر کر دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی سہالہ ریسٹ ہاؤس منتقلی عارضی طور پر مؤخر کیے جانے کے بعد ریسٹ ہاؤس پر تعینات رینجرز اور پولیس کی نفری کو عارضی طور پر ہٹا لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: کرپشن کے الزامات پر احسن اقبال نے ابرار الحق کو لیگل نوٹس بھیج دیا

ذرائع کے مطابق پمز سے آنے والی میڈیکل ٹیم بھی واپس روانہ کر دی گئی ہے۔ مریم نواز کی اڈیالہ جیل سے منتقلی موخر کرنے کا فیصلہ ریسٹ ہاؤس میں جیل حکام اور اسلام آباد پولیس کی رات گئے میٹنگ کے بعد کیا گیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں