گستاخانہ خاکے:ہالینڈ اور یورپی یونین کے سفیروں کی وزارت خارجہ میں طلبی

گستاخانہ خاکے:ہالینڈ اور یورپی یونین کے سفیروں کی وزارت خارجہ میں طلبی
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد:گستاخانہ خاکوں سے متعلق وزارت خارجہ نے ہالینڈ اور یورپی یونین کے سفیروں کو طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا وزارت خارجہ نے ان پر واضح کیا کہ پاکستان کسی بھی صورت ایسی گستاخانہ حرکت کبھی برداشت نہیں کرسکتا اور نہ ہی ہم سے توقع رکھی جائے کہ ہم ایسی گستاخی کو برداشت کرسکتے ہیں.

یہ بھی پڑھیں:مریم نواز کو اڈیالہ جیل سے سہالہ ریسٹ ہاؤس منتقل کرنے کا فیصلہ

دوسری جانب نگران وزیر خارجہ نے سیکرٹری جنرل او آئی سی کو ایک خط بھی لکھا ہے جس میں خاکوں کے مسئلے پر سخت ترین اقدامات کی سفارشات بھی کی گئی ہے نگران وزیر خارجہ نے خط میں کہا ہے کہ گستاخانہ خاکوں سے ہماری برداشت کا امتحان لیا گیا ہے اور یاد رکھا جائے کسی بھی فورم پر ایسی حرکت کرنے والوں کے دل شکنی کی جائے گی اور ہر فورم پر اپنا احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں