بلاوائیو : قومی ٹیم کے ٹیسٹ آل راونڈر محمد حفیظ سے ایسا لگ رہا ہے کہ قسمت کی دیوی روٹھ گئی ہے اور فوری طورپر پاکستان ٹیم میں ان کی واپسی کا امکان دکھائی نہیں دے رہا۔
محمد حفیظ کو پاکستان ٹیم میں لانے سے قبل مکی آرتھر اور انضمام الحق کے درمیان سنجیدہ نوعیت کی جھڑپ ہوئی تھی۔ اب محمد حفیظ ٹیم کے ساتھ سفر کررہے ہیں لیکن وہ ہیڈ کوچ کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام ہیں۔مکی آرتھر اور سینیئر کھلاڑیوں کے اختلافات کی کہانیاں نئی نہیں ہیں۔ پاکستانی ٹیم میں مصباح الحق اور یونس خان کے جانے کے بعد محمد حفیظ پاکستان کے سینیئر ترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں لیکن ان کا ستارہ گردش میں دکھائی دے رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔پاکستان اور زمبابوے کے درمیان چوتھا ون ڈے آج کھیلا جائے گا
بولاوایو میں زمبابوے اورپاکستان کے درمیان چوتھا ون ڈے انٹرنیشنل آج کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ چوتھے میچ میں بھی محمد حفیظ کو کھلانے کے موڈ میں دکھائی نہیں دیتے ہیں۔ حفیظ پاکستان ون ڈے ٹیم کے واحد کھلاڑی ہیں جو ابھی تک کوئی ون ڈے میچ نہیں کھیل سکے ہیں۔توقع ہے کہ چوتھے میچ میں ا?ل راو¿نڈر محمد نواز، شاداب خان کی جگہ کھیلیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ بدستور کوچ کے پلان میں شامل نہیں ہیں۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق ، کوچ مکی ا?رتھر سے سلیکشن معاملات میں رابطے میں ہیں تاہم ایسا لگتا ہے کہ انضمام الحق بھی مکی آرتھر کو قائل نہیں کرسکے ہیں۔