مخدوم شہاب الدین نے پی پی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہونے کا عندیہ دے دیا

11:29 PM, 20 Jul, 2017

اسلام آباد:پی پی رہنما مخدوم شہاب الدین نے تحریک انصاف میں شمولیت کا عندیہ دے دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین نے پی پی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہونے کا عندیہ دے دیا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ وہ شمولیت پر تیار ہوگئے ہیں تاہم انہوں نے شمولیت کےلیے پہلے اپنے حلقہ انتخاب کے ووٹرز کو اعتماد میں لینے کا وقت طلب کیا ہے۔

امکان ہے کہ وہ جلد پی ٹی آئی کے کسی بڑے سینئر رہنما کے ساتھ جلد پریس کانفرنس کریں گے اور تحریک انصاف میں اپنی باضابطہ شمولیت کا اعلان کریں گے۔اس طرح  پاکستان تحریک انصاف   پیپلز پارٹی کی ایک اور وکٹ گرانے کے لیے تیار ہوگئی .پاکستان تحریک انصاف میں پی پی رہنماؤں کی شمولیت کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی کی ایک وکٹ ڈاکٹر سمعیہ امجد  کی صورت میں گرائی جب وہ پی پی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہوئیں۔یاد رہے کہ ڈاکٹر سمعیہ امجد   خانیوال خاصا اثرو رسوخ رکھنے والی شخصیت ہیں جن کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر پی ٹی آئی رہنما خاصے خو ش نظر آئے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں 

مزیدخبریں