اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نہ عدلیہ ان کے خلاف سازش کر رہی ہے اور نہ ہی فوج دونوں ادارے آئینی حدود میں کام کر رہے ہیں .مسلم لیگ ن میں کوئی توڑ پھوڑ نہیں ہو رہی نواز شریف کی قیادت میں ہماری پارٹی متحد ہے نواز شریف کی جگہ دوسرے وزیراعظم کے آپشن پر غور ہی نہیں ہو رہا تمام ادارے ملکی سلامتی، مستقبل اور معاشی ترقی کے لیے ایک صفحہ پر ہیں اگر کوئی اس کے متعلق غلط سوچتا بھی ہے تو وہ ملک کو نقصان پہنچانا ہے.
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں کوئی توڑ پھوڑ نہیں ہو رہی نواز شریف کی قیادت میں ہماری پارٹی متحد ہے آخر ہمارے مخالفوں نے کسی نہ کسی طریقے سے کام تو چلانا ہے اگر وہ یہ دلاسے نہیں دیں گے تو دکانداری کس طرح چلے گی ہماری پارٹی نواز شریف کی قیادت میں قائم و دائم ہے اور انشاء اللہ رہے گی ہم عدالت سے سرخرو ہوں گے اور 2018کے انتخابات میں فاتح ہوں گے خواجہ آصف نے کہا کہ جے آئی ٹی کے تحقیق کے عمل میں شکوک و شہبات کے بہت سے بادل چھائے ہوئے ہیں نواز شریف ایک سیاستدان ہیں ان کا ظرف دیکھیں وہ تفتیشن کے لیے ان لوگوں کے سامنے پیش ہوئے جو ان کے ماتحت ہیں سپریم کورٹ ایک آئینی ادارہ ہے اس کے سامنے ہم سر تسلیم خم کرتے ہیں اس کی بنائی ہوئی ٹیم کے سامنے وزیر اعظم نہ صرف خود پیش ہوئے بلکہ ان کا خاندان بھی پیش ہوا جب جے آئی ٹی کی رپورٹ عدالت عظمٰی میں آئی تو اس نے صاف صاف کہہ دیا ہے کہ ہم اس پر فیصلہ نہیں دے رہے.
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس موجود دستاویزات مستند ہیں جو عدالت میں پیش کی جا چکی ہیں ہماری ان مستند دستاویزات کو یو اے ای کی حکومت نے تصدیق کی ہوئی ہے میں اس بات پر قائم ہوں کہ جے آئی ٹی کاروائی کی آڈیو وڈیو منظر عام پر لائی جائے مگر ریکارڈنگ کے اصل ہونے کی ذمہ داری کون دے گا انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف گلف سٹیل مل میں حصہ دار تھے 1972میں جو ادارے قومیائے گئے وہ باہر چلے گئے اسی طرح اتفاق قومیائی گئی تو باہر جا کر گلف سٹیل بن گئی نواز شریف یہ فلیٹس کی ملکیت کا الزام نہیں بلکہ ان کے بچوں پر ہے دنیا کی تاریخ میں اس بات کی مثال کم ملے گی کہ ایک شخص تین دفعہ وزیر اعظم اور دو دفعہ وزیر اعلٰی اور ایک دفعہ وزیر داخلہ رہا ہے اس پر ایک پائی کا الزام نہیں ہے ان کے خلاف الزام ڈھونڈا جا رہا ہے تعلق جوڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے یہ الزام ان کا سوال بنتا ہے کہ ان پر کیا الزام ہے خواجہ آصف نے کہا کہ جب مجھے اٹک قلعہ سے آنکھوں پر پٹی باندھ کر لایا جاتا تو میں نے ان سے پوچھا آپ کو معلوم ہے الزام کا تو انہوں نے کہا نہیں معلوم خواجہ آصف نے کہا کہ ہمارے خلاف سازشیں ہورہی ہیں اور اس سازش کے تانے بانے پاکستان سے باہر ڈھونڈ رہا ہو اس کے لیے میرے پاس ثبوت ہیں.
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے دبئی کی کمپنی سے کوئی تنخواہ نہیں لی تنخواہ کا ذکر کیے بغیر اقامہ مکمل نہیں ہوتا انہوں نے کہا کہ دشمن چاہتے ہیں ہم دہشتگردی کی جنگ میں الجھے رہیں دشمن بھارت افغانستان کی طرف سے بھی دہشتگردی کر رہا ہے اس کو علم ہے کہ اگر پاکستان ابھرے گا تو ہماری اجارہ داری ختم ہو جائے گی انشاء اللہ پاکستان کی ترقی کو کوئی نہیں روک سکے گا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں کوئی توڑ پھوڑ نہیں پارٹی وزیر اعظم کی قیادت میں متحد ہے مخالفین سازشیں کرتے رہیں گے اور ملک ترقی کرتا رہے گا سب جانتے ہیں دو اڑھائی ماہ سے ملک میں لوڈ شیڈنگ کنٹرول میں ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی جگہ دوسرے وزیراعظم کے آپشن پر غور ہی نہیں ہو رہا وزیر دفاع نے کہا کہ ہمارے تمام ادارے ملکی سلامتی، مستقبل اور معاشی ترقی کے لیے ایک صفحہ پر ہیں اگر کوئی اس کے متعلق غلط سوچتا بھی ہے تو وہ ملک کو نقصان پہنچانا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں