عقل مند وہی ہے جو غلطیوں سے سبق سیکھے، شائستہ لودھی

لاہور: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ شائستہ لودھی کا کہنا ہے کہ زندگی میں ہونے والی غلطیوں سے سبق سیکھا ہے اور اسی وجہ سے آج میں ہر قدم سوچ سمجھ کر اٹھاتی ہوں۔

08:20 PM, 20 Jul, 2017

لاہور: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ شائستہ لودھی کا کہنا ہے کہ زندگی میں ہونے والی غلطیوں سے سبق سیکھا ہے اور اسی وجہ سے آج میں ہر قدم سوچ سمجھ کر اٹھاتی ہوں۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹر ویو میں شائستہ لودھی نے کہا کہ انسان سے غلطیاں ہوتی ہیں لیکن عقلمند وہی ہے جو ان سے سبق سیکھے اور آئندہ محتاط رہے۔اداکارہ نے کہا کہ مجھے صرف اپنے ہاتھوں سے بنائی ہوئی چائے کا مزا آتا ہے،کلائی میں گھڑی پہننا میری شخصیت کا حصہ بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی خوبصورت ملک ہے اور مستقبل میں جب بھی موقع ملا اپنے بچوں کے ساتھ سیر کے لئے جاؤں گی۔

مزیدخبریں