بنگلور : عجیب وغریب آپریشن نے دنیا کو حیران کردیا

07:33 PM, 20 Jul, 2017

نئی دہلی:طب کے شعبے میں آپریشن یا سرجری کو اہم ترین طریقہ علاج قرار دیا جاتا ہے اور جو مرض دواوں سے ٹھیک نہ ہوپائے اس کے لیے ڈاکٹر صاحبان جراحی کا راستہ اختیار کرتے ہیں۔آپریشن کے دوران معالج مریض کے لیے ہر ممکن پرسکون اور آرام دہ ماحول پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں جبکہ آپریشن تھیٹر میں بھی حفظان صحت کے ساتھ ساتھ نظم و ضبط کی بہترین صورت حال برقرار رکھی جاتی ہے۔

لیکن بھارت کے شہر بنگلور میں ایک ایسا عجیب و غریب آپریشن ہوا جس کے بارے میں جان کر سب حیران رہ گئے بنگلور کے سٹی ہسپتال میں 32 سالہ موسیقار کے دماغ کے آپریشن کے دوران صورتحال نے اس وقت عجیب رخ اختیار کیا جب مریض آپریشن تھیٹر میں گٹار بجاتا رہا اور سرجن ان کے دماغ کا آپریشن کرتے رہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلور کے 32 سالہ موسیقار اور گٹار بجانے کے شوقین شخص کو اعصابی نظام میں ہونے والے مسئلے نے آپریشن تھیٹر تک پہنچادیا۔موسیقار، جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا، کی تین انگلیاں ڈیرھ سال قبل مسلسل گٹار بجانے کی وجہ سے متاثر ہوئیں، اس مسئلے کے علاج کے لیے ڈاکٹرز نے انہیں دماغ کے آپریشن کی تجویز دی۔

ڈاکٹرز کے مطابق موسیقار کی انگلیوں کے پٹھوں کی درستگی کے لیے ضروری تھا کہ وہ دماغ کے اس حصے کی پہچان کرسکے جو اس صورتحال کا سبب ہے.آپریشن کا حصہ بننے والے یونیورسٹی آف برٹش کولمبیا کے سرجن ڈاکٹر سنجیو کا کہنا تھا کہ جیسے جیسے موسیقار گٹار بجاتا رہا اس کے دماغ کا وہ حصہ واضح طور پر دکھائی دینے لگا جو مسئلے کی جڑ تھا اور انہیں آپریشن کرنے میں آسانی ہوئی.

مزیدخبریں