سنی لیون بالی ووڈ خانز کیساتھ کام کرنیکی خواہش مند

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون کا کہنا ہے کہ سلمان خان، شاہ رخ خان اور عامر خان ان کے لئے بے حد معزز ہیں۔

07:27 PM, 20 Jul, 2017

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون کا کہنا ہے کہ سلمان خان، شاہ رخ خان اور عامر خان ان کے لئے بے حد معزز ہیں۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ سنی لیون نے اپنے انٹرویو  میں کہا ہے کہ کسی بھی خان کے ساتھ کام کرنا ان کا خواب ہے اگر انہیں کسی بھی ایک خان کے ساتھ کام کرنے کی پیشکش ہوئی تو ان کا خواب پوار ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ فلم رئیس میں انہوں نے شاہ رخ خان کے ساتھ گانے لیلا پر ڈانس کیا ،شاہ رخ خان کے ساتھ کام کر کے انہیں بہت مزا آیا اور ان کا دیرینہ خواب پورا ہو گیا۔

مزیدخبریں