ایشوریہ رائے سے متاثر ہوکر بالی ووڈ میں قدم رکھا ، اتھیا شیٹھی

نئی دہلی : بالی ووڈ کے مایہ ناز اداکار سنیل شیٹھی کی بیٹی اور اداکارہ اتھیا شیٹھی نے اپنی زندگی کے ایک بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا جس کے مطابق وہ مایہ ناز اداکارہ ایشوریہ رائے بچن سے متاثر ہوکر بالی ووڈ انڈسٹری میں آئیں ۔

06:06 PM, 20 Jul, 2017

نئی دہلی : بالی ووڈ کے مایہ ناز اداکار سنیل شیٹھی کی بیٹی اور اداکارہ اتھیا شیٹھی نے اپنی زندگی کے ایک بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا جس کے مطابق وہ مایہ ناز اداکارہ ایشوریہ رائے بچن سے متاثر ہوکر بالی ووڈ انڈسٹری میں آئیں ۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو میں بالی ووڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ کا کہنا تھا کہ بچپن سے بالی ووڈ کوئن ایشوریہ رائے بچن سے بے حد متا ثر ہوں ،یہاں تک کہ بالی ووڈ میں قدم رکھنے کا فیصلہ بھی انہی کو دیکھ کر کیا۔اتھیا شیٹھی کا کہنا تھا کہ ایشوریہ رائے کی خوبصورتی اور ان کی اداکاری ان کی سب سے بڑی خوبی ہے۔ ایشوریہ کو پہلی بار امراؤ  جان کے سیٹ پر جاتے ہوئے دیکھا اس وقت میں اسکول اوروہ سیٹ کے لئے جا رہی تھیں بس اس دن ہی فیصلہ کیا کہ مجھے بھی ہندی فلموں کی اس خوبصورت دنیاکا حصہ بننا ہے۔
انھوں نے بچپن کو یا د کرتے ہوئے کہا کہ میں پہلی بار سیٹ پر اس وقت گئی جب والد سنیل شیٹھی فلم بارڈر کی شوٹنگ کے لئے جارہے تھے۔ مجھے یاد نہیں کہ میں وہاں کیوں گئی تھی لیکن آج بھی میرے پاس میری اور پاپا کی گھڑ سواری کی تصویر موجود ہے جو سیٹ پر موجودگی کے دوران لی گئی اور یہی وجہ ہے کہ میں آج خود بھی بالی ووڈ دنیا کا حصہ ہوں۔

مزیدخبریں