کوک اسٹوڈیو سیزن 10 میں سانول عیسیٰ خیلوی بھی اپنی آواز کا جادو جگائیں گے

05:58 PM, 20 Jul, 2017

ملکی و غیر ملکی سامعین کی جانب سے پسند کیا جانیوالا پروگرام کوک اسٹوڈیو  آئندہ ماہ اگست میں موسیقی اور سروں سے بھرپور اپنا 10واں سیزن پیش کرنے جارہا ہے. طویل عرصہ تک فروغ پانیوالے واحد میوزک پروگرام میں پہلی بار عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کے صاحبزادے سانول عیسیٰ خیلوی بھی آواز کا جادو جگائیں گے .

ساؤنڈ آف دی نیشن کے طور پر مشہور پلیٹ فارم کوک اسٹوڈیو کے سیزن 10 میں  سانول عیسیٰ خیلوی اپنے والد عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کے ساتھ خاندانی کلاسیکی گائیگی پیش کرینگے .اس پلیٹ فارم میں گزشتہ نو سالوں کے دوران میوزک انڈسٹری کے بڑے بڑے نام حصہ بن چکے ہیں .اس پروگرام نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں نئی نسل کو لوک ،کلاسیکل اور قوالی اصناف کے میوزک سے متعارف کرایا ہے.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں
 

مزیدخبریں