اسلام آباد: ایل او سی کی مسلسل خلاف ورزی پر پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کیا اور بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے جوان اور 2 شہریوں کی شہادت کے خلاف شدید احتجاج ریکارڈ کروایا۔ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا جس میں کہا گیا کہ بھارت مسلسل ایل او سی پر فائرنگ کرکے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔
Unprovoked #CFVbyIndia @ Nezapir,Sabzkot &Kayani Secs caused Shahadat to 2civilians &1 soldier;critical injuries to 5civilians &2soldiers
— M. Nafees Zakaria (@ForeignOfficePk) July 20, 2017
ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے پیغام میں بتایا بھارت نے ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی ایک بار پھرخلاف ورزی کی۔ بھارتی فوج نے نیزہ پیر، سبز کوٹ اور کیانی سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک فوجی جوان سمیت تین افراد شہید جبکہ تین بچوں اور دو فوجیوں سمیت سات افراد زخمی ہوئے۔
Critically injured include 3 minors (Kasad-12; Haseeb-9; Umair-9) and 2 elders (M.Afzal-50; M.Iqbal-24); M.Ilyas (39) embraced martyrdom
— M. Nafees Zakaria (@ForeignOfficePk) July 20, 2017
انہوں نے کہا پاک فوج کی جانب سے دشمن کی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا گیا ۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والوں میں محمد افضل، محمد اقبال اور محمد الیاس شامل ہیں ۔ زخمی ہونے والے بچوں میں 12 سالہ قصد، 9 سالہ عمیر اور حسیب شامل ہیں۔
We condemn Indian deliberate targeting of civilians. Pakistan Army gave a befitting response
— M. Nafees Zakaria (@ForeignOfficePk) July 20, 2017
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کا جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں