دنیا کا پہلا ایکٹیو لیزر ہتھیارامریکی نیوی کے حوالے کردیاگیا

02:15 PM, 20 Jul, 2017

واشنگٹن: بین الاقوامی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی بحریہ نے بحیرہ فارس میں جدید لیز گن کا تجربہ کیا ہے، یہ تجرہ امریکی بحری جہاز سے کیا گیا ہے جس نے کامیابی سے ایک ڈرون طیارے کو نشانہ بنایا اس کے علاوہ زمین پر حرکت کرتے ہوئے ٹارگٹ کو اس ایکٹیو لیزر گن سے تباہ کیا گیا ۔ یہ ہتھیار مکمل خاموشی سے اپنا وار کرتا ہے اور کئی ہزار ڈگری کی گرمی پیدا کر کے اپنے ٹارگٹ کو نشانہ بناتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اب دنیا کا پہلا ایکٹیو لیزر ہتھیارامریکی نیوی کے حوالے کردیا گیا ہے۔اس دوران ایکٹیو لیزر سے پہلی بار ڈرون کونشانہ بنانے کا مظاہرہ بھی کیاگیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی بحری جہاز پر نصب لیزر ویپن سسٹم کوئی سائنس فکشن یا تجرباتی نہیں بلکہ باقاعدہ ایک ہتھیار ہے جو گولی کی نسبت زیادہ بہتر اور انتہائی تیزی کے ساتھ نشانہ لگاسکتا ہے۔

یہ فضا اور زمین دونوں جگہ پر نشانہ لگا سکتا ہے اور اس کی رفتار بین البراعظمی بلیسٹک میزائل سے 50 ہزار گنا زیادہ ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں