برطانوی نشریاتی ادارے ، بی بی سی میں بھی خواتین کو امتیازی سلوک کا سامنا

01:44 PM, 20 Jul, 2017

لندن:برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے بتایا ہے کہ اس کے معروف اور مشہور چہروں میں ڈیڑھ لاکھ پاونڈز سے زیادہ تنخواہ لینے والوں میں دو تہائی مرد ہیں اور ان میں سرفہرست کرس ایونز ہیں جن کی آمدن 22 سے 25 لاکھ پاونڈز کے درمیان ہے۔بی بی سی کی سالانہ رپورٹ 2016 -2017 کے مطابق ان معروف شخصیات میں کلاڈیا ونکلمین سب سے زیادہ تنخواہ لینے والی خاتون ہیں جن کی آمدن گذشتہ سال چار لاکھ پچاس ہزار اور پانچ لاکھ پاونڈز کے درمیان رہی۔

دا ون شو‘ کے ایلکس جونز اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں جن کو چار لاکھ سے ساڑھے لاکھ پاونڈز کے درمیان دیے گئے۔بی بی سی کے ڈائریکٹر جنرل ٹونی ہال کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ مرد اور خواتین کے درمیان تنخواہوں میں اس فرق کے لیے مزید کچھ کرنا ہوگا۔اس فہرست میں سب سے بہترین 96 سٹارز میں سب سے زیادہ آمدن والے سرفہرست تمام سات مرد ہیں۔

یہ پہلا موقع ہے کہ سب سے ڈیڑھ لاکھ پاؤنڈز سے زیادہ تنخواہ لینے والوں کی فہرست کو عوام کے سامنے ظاہر کیا گیا ہے۔بی بی سی کے نئے رائل چارٹر کے تحت وہ اس طرح کی معلومات کو ظاہر کرنے کا پابند ہے۔ادھر وزیراعظم ٹریزا مے نے کہاکہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ بی بی سی خواتین کو وہی کام کرنے کے کم پیسے دے رہا ہے۔ میں چاہتی ہوں کہ خواتین کو بھی برابر تنخواہ دی جائے۔

مزیدخبریں